نوشہرہ ،بجلی کا طویل بریک ڈاون ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کرگیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 13:40

رسالپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) نوشہرہ میں بجلی کا طویل بریک ڈاون ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کرگیا،طویل بندش سے گھروں میں پانی ناپید، بعض علاقوں میں سوئی گیس بھی غائب ،گھریلوخواتین کو شدید مشکلات کاسامنا ہے تفصیلات کے مطاب قنوشہرہ کے بعض علاقوں رسالپور ،رشکئی ،شیرین کوٹھے ،بارہ بانڈہ میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاویز کرگیا،جس کی وجہ سے کاروباری ادارے ٹھپ جبکہ گھریلوں صارفین کا جینا بھی محال ہوگیا ۔جبکہ دوسری جانب ان علاقوں میں سوئی گیس بھی غائب ہیں نوشہرہ کے ان علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتہ سے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔اور یومیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے سے تجاویز کوگیا ہے۔اسی طرح سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی زوروں پر ہیں جسکی وجہ سے گھریلوں خواتین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور اکثر لوگ ناشتہ کئے بغیر گھروں سے رخصت ہوجاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں