ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی ضلع نوشہرہ نے 14 کروڑروپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

جمعرات 2 جون 2016 11:55

نوشہرہ۔02جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی ضلع نوشہرہ نے 14 کروڑروپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ یہ فنڈ تعلیم، زراعت، پینے کے صاف پانی، سڑکوں، سوشل ویلفیئر، سپورٹس اور نوجوانوں کے امور پر خرچ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ افتخار عالم کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ فنانس اینڈ پلاننگ آفیسر عرفان اللہ، ایکسین پبلک ہیلتھ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر، پیسکو کے حکام دیگر ترقیاتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی جس میں تعلیم کے لیے ایک کروڑ 78 لاکھ ، زراعت کے لیے 4 کروڑ،فراہمی آب کے لیے 4 کروڑ وپے ،سڑکوں کی تعمیر کے لیے پونے دو کروڑ، سوشل ویلفیئر، سپورٹس کے فنڈز کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ افتخار عالم نے اداروں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ غفلت برتنے والے اہلکاروں اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ اس رقم کو صرف انہی مدات میں خرچ کیاجائے جن کے لیے یہ فنڈ جاری ہواہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں