ّنوشہرہ کینٹ، خیر آباد کے مقام پر مسافر وین میں سی این جی سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ

>3 افرادجا ں بحق 13 شدیدجھلس گئے،۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا خیراباد مسافر وین کے واقعہ پر شدید رنج و غم کا اظہار ، خاندانوں سے دلی اظہار ہمدردی - انتظامیہ سے جھلس جانے والوں کی فوری علاج کرنے کا، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سے رپورٹ طلب

بدھ 15 مئی 2019 21:00

۶نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) نوشہرہ کے علاقہ خیر آباد کے مقام پر پشاور سے نظام پور جانے والی مسافر وین میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی سی این جی سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ۔ جس کے باعث مسافر وین میں بیٹھے متعدد مسافر جھلس گئے مسافروں میں خواتین ، مرد اور بچے شامل ہیں۔ریسکیو1122کے مطابق حادثہ وین میں لگے سی این جی سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس میں اب تک ایک نومولود بچے اس کی ماں سمیت 3 افرادجابحق جبکہ 13افراد شدیدجھلس گئے ہیں ۔

ریسکیو 1122نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پالیا۔جھلس جانے والوں میں مسافر وین کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔عینی شاھدین کے مطابق مسافر وین جب خیرآباد بازار سے نکلنے لگی تو پولیس چوکی خیبرآباد کے بعد اچانک اس میں دھماکہ ہوا اور اگ بھٹرک آٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو آپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

مسافر وین کے پھچے سیٹ پر خواتین سوار تھی جو کہ نہ نکل سکی مقامی لوگوںنے اپنی مدد آپ کے تحت اگ بھجانے کی کوشش کی ریسکیو1122کو فون کیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خیراباد مسافر وین کے واقعہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کیاہے جابحق اور جھلس جانے والوں افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے انتظامیہ سے جھلس جانے والوں کی فوری علاج کرنے کا حکم دیا ہے واقعہ کے بارے میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔تھانہ آکوڑہ خٹک میں پولیس کی مدعیت میں مسافر وین کے ڈرائیور اور مالک زخمی آرمان خٹک کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ خیر آباد کے مقام پرپشاور سے خیراباد مسافر وین نمبرLRJ-6400 میں آگ لگ گئی جس کے باعث وین میں بیٹھے متعدد مسافر جھلس گئے مسافروں میں خواتین ، مرد اور بچے شامل ہیں حادثہ وین میں لگے سی این جی سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس میں اب تک ایک نومولود بچے 3 افراد ہلاک جبکہ 13افراد شدیدجھلس گئے ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے تین افراد جان بحق جبکہ 13 افراد جھلس گئے ہیں جس میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے جبکہ متعدد جھلس جانے والے افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے جھلس جانے والے افراد قاضی میڈیکل کمپلیکس اور جان بحقافراد کو ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتلق کردیا ریسکیو زرئع کے مطابق فلائنگ کوچ جہانگیر سے نظام پور کی طرف جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔پولیس تھانہ اکوڑہ خٹک کے ایس ایچ آؤ سید اسماعیل شاہ کے مطابق زخمیوں میں 1۔لیاقت 60 پرسنٹ2۔شازیب 80 پرسنٹ3۔طفیل 80 پرسنٹ ۴۔نور سید 2 پرسنٹ ،5۔رومان آتا 50 پرسنٹ، 6۔رفتون بی بی 7,۔ریاض بی بی،8۔بخت مینہ بی بی ،9.نوابزادہ،10۔ فضل عظیم اور 11 ۔شریف خان شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں ایک خاتون اور ایک ماہ کے بچے کی ناقابل شناخت نعیش موجود ہیں جابحق افراد کے جسم کے نممونے پوسٹ مارٹم کے بعد ان کو ڈی این اے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں