نوشہرہ کلاں کی حدود میں منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں،06 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاگیا

اتوار 31 مئی 2020 18:55

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) نوشہرہ کلاں کی حدود میں منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں،06 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاگیا ۔

(جاری ہے)

اے ایس پی کینٹ بلال احمد کی سربراہی میںکینٹ سرکل میں منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ارشاد خان ایس یچ او نوشہرہ کلاں نے نوشہرہ کلاں کی حدود میں منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں کے دوران06 منشیات فروش ذیشان ولد طارق،ظہور ولد سراج الحق،ملنگ ولد نثارحسین ،کامران ولد پروز ساکنان نوشہرہ کلاں ،نیک احمد ولد سلطان محمود اور محمد شفیق ولد عبدالشید ساکن پیر سباق گرفتارملزمان کے قبضے سے 7.5 کلوگرام چرس برآمد۔الگ الگ مقدمات درج کئے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں