نوشہرہ میں شوہر نے بہن کی مدد سے بیوی کو جلا دیا،خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی

منگل 27 اپریل 2021 14:55

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2021ء) نوشہرہ میں شوہر نے بہن کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر تشدد کے بعد بیوی کو جلا دیا، متاثرہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کے ڈی پی او محمد اقبال کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بہن کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مٹی کا تیل چھڑک کر مبینہ طور پر آگ لگا دی۔متاثرہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی، سسرال میں جھگڑوں کے باعث مقتولہ آئے دن اپنے میکے چلی جاتی تھی۔گزشتہ روز گھر والوں نے خاتون کو راضی کر کے سسرال بھیجا تھا جہاں مبینہ طور پر اسے جلا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں