نوشہرہ،ٹریفک حادثہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ،دو بچے شدید زخمی

جمعہ 30 جولائی 2021 17:52

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) بخت بسیارنوشہرہ میں ٹریفک حادثہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق رحم شیر سکنہ اضاخیل اپنے دو بیٹوں 4چار سالہ سعد 9سالہ سفیان اور بھتیجے شایان کے ساتھ کنہ خیل روڈ پر کسی کام کے غرض سے جا رہے تھے کہ اس دوران ان کی موٹرسائیکل کا ٹائر پھسل گیا اور وہ گر گئے جس سے رحم شیر عمر 29 سال سکنہ اذاخیل جاں بحق سعد ولد رحم شیر عمر 4 سال سکنہ اذا خیل زخمی، سفیان ولد رحم شیر عمر 9 سال سکنہ اضاخیل ضلع نوشہرہ شدید زخمی، شایان عمر 12 سال سکنہ اضاخیل بھی زخمی۔حادثے کے دوران ہسپتال میں دم توڑنے والا رحم شیر زخمی ہونے والے دو بچوں کا باپ جبکہ ایک بچے کا چچا تھا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں