قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے ملازمین کا چیئرمین کے خلاف احتجاج جاری

ہفتہ 15 جنوری 2022 23:44

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے ملازمین کا چیئرمین کے خلاف احتجاج جاری، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ فاروق جمیل کا ھسپتال کادورہ، پیرامیڈیکل،نرس سٹاف اور ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں، محکمہ صحت کے اعلی حکام کے ساتھ مشاورت، سیکرٹری ھیلتھ کی بڑے تدریسی ھسپتال کی ابتر حالت پر برھمی، آئندہ چند دنوں میں اھم فیصلہ آنے کا امکان، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے بی او جی چیئرمین ڈاکٹر نور الایمان کے غیرقانونی اقدامات، تعیناتیوں، بندر بانٹ کے فیصلوں کے خلاف ھسپتال کے ملازمین کا تاریخی احتجاج اھم موڑ میں داخل ہوگیا، صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی بڑا تدریسی ھسپتال اس قسم کے احتجاج سے گذر رھا ہے، بورڈ چیئرمین کے خودساختہ فیصلوں اقرباء پروریوں اور ٹھیکوں کی بندر بانٹ پر بورڈ ممبران کے استغفوں کے بعد ھسپتال کے ملازمین کا احتجاج جاری ہے اور اس وقت بڑا تدریسی ہسپتال عملاً بند ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ بحران تھمنے کا نام نہی لے رہا ۔ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد احمد نے استعفی دیدیا۔ معتبر زرائع کے مطابق ڈاکٹر ارشد نے گزشتہ روز استعفی حوالے کر دیا.زرائع کے مطابق بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے قاضی میڈیکل کمپلیکس کی ایم ٹی آئی حیثیت ختم کرنے اور ایگزیکٹیو اختیارات کے ذریعے ھسپتال چلانے کیلئے مشاورت شروع، ایم ٹی آئی بورڈز حکومت کے اھم ترین اور اربوں کے گرانقدر منصوبوں کے ثمرات اور فائدے سے عوام کی محرومی کا باعث بن چکاہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں