نوشہرہ ، لال کرتی بازار میں چوروں نے ہول سیل سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا گھی ،خودنی تیل اور دیگر سامان چوری کرلیا

بدھ 15 جون 2022 20:57

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2022ء) نوشہرہ کینٹ لال کرتی بازار میں نامعلوم چوروں نے ہول سیل سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا گھی ،خودنی تیل اور دیگر سامان چوری کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملک دوکان کے تالے توڑ کرکے جنید خان ولد نورتاج خان مرحوم سکنہ اکرم اباد نے پولیس کو رپوٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ لال کرتی بازار میں ریلوے پھاٹک کے قریب ہول سیل جنرل سٹور کا کام کرتا ہے رات گیارہ بجے معمول کے مطابق وہ دوکان بند کرکے وہ گھر روانہ ہوا صبح چھ بجے پڑوسی نے اطلاع دی کہ میری دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہے اور شٹر اوپر ہے جب میں موقع پر پہنچا تو میری دوکان سے تمام گھی آئل اور مشروبات جس کی مالیت دو لاکھ تیس روپے بنتی ہے کہ کاٹن چوری ہوئے تھے نامعلوم چوروں نے دوکان کا صفایا کردیا ہے۔

نوشہرہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں