۱نوشہرہ کے علاقے آ کوڑہ خٹک عجب آباد میں چوروں نے دن دیہاڑے معروف کاروباری شخصیت کے گھر کا صفایا کردیا

جمعرات 28 مارچ 2024 22:30

,نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) نوشہرہ کے علاقے آ کوڑہ خٹک عجب آباد میں چوروں نے دن دیہاڑے معروف کاروباری شخصیت کے گھر کا صفایا کردیا۔پولیس کے مطابق چور گھر سے دس لاکھ سترہ ہزار روپے نقدی،بیس تولہ طلائی زیورات،اسلحہ اور قیمتی اشیاء لے آڑے۔پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ عاطف اکبر گھر والوں کے ساتھ دادی کے جنازہ میں شرکت کے لیے گئے ۔

(جاری ہے)

متاثرہ شہری عاطف اکبر کے مطابق جنازہ کے بعد جب وہ واپس آئیں مین گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا تھا مین گیٹ کھولا ہوا تھا ۔گھر کے اندر داخل ہوئے تو تمام کمروں کے دروازے کھولے ہوئے تھے الماریوں سے سامان فرش پر پڑا ہوا تھا گھر کا نقشہ ہی تبدیل تھا۔پولیس کے مطابق فنگرز پرنٹس اور سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جلد چوروں تک پہنچ جائیں گئے۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ تھانہ آکوڑہ خٹک میں زیرفعہ PPC 380 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں