مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والی ظلم و بربریت کو اقوام عالم نے روز مرہ کی کاروائی سمجھ کر بھلا دیا ، مولانا حامد الحق حقانی

جمعہ 5 اپریل 2024 19:37

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) جمعیت علمائ اسلام (س) کے امیر اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والی ظلم و بربریت کو اقوام عالم نے روز مرہ کی کاروائی سمجھ کر بھلا دیا ہے۔ اقوام عالم کی بے حسی اور ظالم صہیونی اسرائیلی ریاست کے نرغے نے انکے دلوں کو پتھر کا بنا دیا ہے۔

تاریخ بلخصوص مسلمان حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کو سیاہ حروف سے تحریر کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مولانا حامد الحق حقانی نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں جمعة الوداع کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا حامد الحق نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ ماہ رمضان کے ان مبارک ایام میں مظلوم فلسطینیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہوئے ان کے ساتھ ہر طرح کا مالی و جانی تعاون جاری رکھیں۔

بعد ازاں مولانا حامد الحق نے حقانیہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی امداد کے لئے قائم امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کے بائکاٹ کی اپیل کی۔ مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ اقوام متحدہ ایک ناکام اور بے ضرورت ادارہ بن چکا ہے جس کا مقصد ظالم ریاستوں کی لونڈی کے کردار کے علاؤہ اور کچھ نہیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں