نوشکی کے علاقے میں ٹرک اور لیویز کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار زخمی

اتوار 16 دسمبر 2018 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) نوشکی کے علاقے میں ٹرک اور لیویز کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی کے علاقے مل میں تیز رفتار ٹرک اور لیویز کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو اہلکار کرم اور رحمت اللہ زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں