قادر آباد ہماری جدی پدری میراث ہے،میرعبدا لباقی بادینی

اتوار 13 جنوری 2019 20:40

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء)نوشکی کے ممتاز قبائلی رہنما میر عبدالباقی بادینی نے اپنے جاری کردہ بیان میں قادر آباد سے ویگن سروس اور قادر آباد کے نام پر روٹ پرمٹ جاری ہونے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جن لوگوں کا کلی قادر آباد سے دور کا بھی تعلق نہیں اور نہ انکی یہاں اراضیات ہیں نہ کچھ ،ان لوگوں کے جانب سے قادر آباد کے نام پر روٹ پرمٹ کا اجرا حیران کن ہے انہوں نے کہاکہ قادر آباد ہماری جدی پدری میراث ہے اور ہم اسکے مالک ہیں،مگر ہمارے علم میں لائے بغیر نوشکی شہر کے لوگوں نے اپنے کاروباری مفادات کے لئے قادر آباد کے نام پر روٹ پرمٹ جاری کرکے سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو علاقے میں قبائلی خون ریزی اور قبائل کے دست و گریبان کا سبب بن سکتے ہیں نوشکی انتظامیہ اپنی آنکھیں کھولیں اور ان لوگوں کے خلاف کاروائی کریں جن کا قادرآباد سے کوئی تعلق نہیں مگر اپنے مفادات کے لئے قادر آباد کے نام پر روٹ پرمٹ حاصل کرکے حقیقی ٹرانسپورٹرز کا استحصال کرنے کا سبب بن رہے ہیں ایسے لوگوں کی ہم اہلیاں قادر آباد ہرگز اجازت نہیں دے سکتے کوئی کئی سے بھی اٹھ کھڑا ہو اور ہمارے کلی کے نام سے پرمٹ حاصل کریں قادر آباد کے لوگ ہرگز لاوارث نہیں،قادر آباد کے نام پر کسی کو بھی اپنی مفادات کے حصول کے لئے نہیں چھوڑیں گی

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں