سی اینڈ ڈبلیو کے ماتحت منصوبوں میں تعمیراتی کاموں کے میعار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا ،میر محمد عارف محمد حسنی

اتوار 23 مئی 2021 21:55

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2021ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے نوشکی شہر کے لیے منظور شدہ اسپورٹس کمپلیکس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو کے ماتحت منصوبوں میں تعمیراتی کاموں کے میعار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا لہٰذا اس حوالے سے وہ بذاتِ خود ان اہم منصوبوں میں تعمیراتی کاموں کا نہ صرف جائزہ لیتے رہیں گے بلکہ کسی بھی جگہ ناقص میٹریل کے استعمال سمیت کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، صوبائی وزیر نے کہا کہ ابتداہی طور پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ذاتی کاوشوں کی بدولت اسپورٹس کمپلیکس کے لیے فنڈز کی منظوری ممکن ہوئی بعد میں کھیلوں کے مختلف شعبوں کی تعمیر کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز میں اضافہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے نوشکی میں نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ ہمارے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے غیر نصابی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کا موقع بھی ملے گا،ن صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے بلوچستان کے ہر ضلعن میں جدید طرز کے اسپورٹس کمپلیکس بنائے جا ئیں گے۔

(جاری ہے)

جس سے پورے صوبے میں کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ دریں اثناء صوبائی وزیر نے نوشکی کے دورے کے موقع پر بی اینڈ ار اینکسی کا بھی افتتاح کیا اور اس کے علاؤہ انہوں نے قادر اباد ٹو زارو چاہ روڈ مشرقی بائی پاس اور سٹی بائی پاس کا بھی معائنہ کیا جہاں ایکسین بی اینڈ آر نوشکی وسیم حیدر نے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا، صوبائی وزیر نے متعلقہ آفیسر کو ہدایت کی کہ مشرقی بائی پاس بہترین لوکیشن پر موجود ہے لہذٰا اس سیاحتی مقام پر ترقیاتی کاموں کیلئے پی سی ون تیار کیا جائے تاکہ فنڈز کا اجراء جلد ممکن ہو انہوں نے کہاکہ سیاحتی مقامات سے نوشکی کے عوام کو سیر و تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں