ج* نوشکی،شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے

uسیلابی ریلہ گزرنے سے آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی

منگل 16 اگست 2022 20:50

لله* نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سیلابی ریلہ گزرنے سے آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز نوشکی کے مختلف علاقوں ڈاک کیشنگی زرین جنگل میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ڈاک عیسی چاہ میں بارش کا پانی گرلز پرائمری سکول کی عمارت میں داخل ہو گئی دوسے سے سیلابی ریلہ آنے سے بدلکاریز کے مقام پر کوئیٹہ تفتان آر سی ڈی شاہراہ پر دو گھنٹے سے زاہد وقت کے لیئے ٹریفک معطل رہی جس سے گاڈیوں کی لمبی قطار لگ گئیں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے ایس ایچ او ثنا اللہ مینگل پولیس ٹیم کے ساتھ آر سی ڈی شاہراہ پر موجود تھی شہر میں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار رہی

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں