کوئٹہ،نوشکی پو لیس کی کارروائی ، اغواء برائے تاوان میں ملوث 3ملزمان کو گر فتار کر کے مغوی کو با زیا ب کر لیا

ہفتہ 17 ستمبر 2022 22:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2022ء) نوشکی پو لیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان میں ملوث 3ملزمان کو گر فتار کر کے مغوی کو با زیا ب کر لیا ۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق ہفتہ کو نو شکی پو لیس کو اطلاع ملی کہ ممتاز الدین بڑیچ نا می شخص کو 60لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء کر لیا جس پر نو شکی پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے 8گھنٹے کے اندر فائرنگ کے تبادلے میں علیم خان بادینی، نذر مینگل اور علی احمد مینگل نامی تین اغوا کاروں کو اسلحہ ایک گاڑی اور مو ٹر سائیکل سمیت گر فتار کر کے مغوی ممتاز الدین بڑیچ کو بازیاب کرلیا مزید کارروائی جا ری ہے ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں