نیشنل پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہے ،خیر بخش بلوچ

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:33

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) نیشنل پارٹی کلی اعظم احمدوال یونٹ کا اجلاس رمضان حسنی ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ رخشان ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ ڈسٹرکٹ صدر رب نواز شاہ جنرل سیکرٹری بیبرگ بلوچ نائب رمضان حسنی تحصیل آرگنائزر خان جان بلوچ بی ایس او پجار وکرم بلوچ لیبر سیکرٹری رازق زہری سیف اللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہے کیونکہ یہاں مفاد پرست جوکہ وقتی طور پر نمائشی لیڈر کا لبادہ اوڑھ کر مخلتف نعروں سے عوام کو ورغلا کر ان کا ووٹ لیکر رفوچکر ہوجاتے ہیں کیونکہ یہ لوگ صرف اپنے مفادات کیلئے عوام سے خوشامدی کے ساتھ ملتیہیں اور یہ نام نہاد مفاد پرست صرف نمود ونمائش تک محدود ہوتے ہے کبھی قبائلیت کے نام پر کبھی علاقائی سیاست کے نام پر کبھی زبان کی تعصب پر عوام کو تقسیم کرتے ہیں لیکن حقیقتاً ان کا کوئی وڑن نہیں ہے انہوں نے کہا اب عوام میں شعور آچکی ہے وہ جانتے ہیں کہ فصلی بٹیرے صرف اپنے مفادات کیلئے عوام کا رخ کرتے ہیں لیکن ان فصلی بٹیروں کا مقابلہ سیاسی پلیٹ فارم سے کرنا ہے اور نیشنل پارٹی عوامی حقوق کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہیں کیونکہ نیشنل پارٹی کا وڑن بھی یہی ہے کہ عوام کو انکے انکے دہلیز پر ملے نیشنل پارٹی کی مختصر مدت میں کارگردگی عوام کے سامنے ہے آج اسی کارگردگی کو دیکھ عوام کی جوق درجوق پارٹی میں شمولیت عوام کی نیشنل پارٹی پر اعتماد کا اظہار ہے اور آنے والا وقت نیشنل پارٹی کا ہوگا اس موقع پر نیشنل پارٹی کلی اعظم کی یونٹ کی انتخابات مکمل ہوئے یونٹ سیکرٹری عبدالخالق بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری نورآحمد بلوچ تحصیل کونسلر حمید شائین اشرف علی بلوچ حبیب الرحمن اور مشاورتی کمیٹی ممبرز احسان اللہ عبدالصمد نوراللہ منتخب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں