ئ*نوشکی میں یورپی یونین کے تعاون سے 8 روزہ تربیت برائے زرعی کاروبار کی اختتامی تقریب

جمعہ 8 مارچ 2024 21:25

ؒنوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) حکومت پاکستان سمیڈا اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کے زیر اہتمام یورپی یونین کے تعاون سے آٹھ روزہ تربیت برائے زرعی کاروبار کے اختتامی تقریب ٹیکنیکل ٹریننگ ضلع نوشکی میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خاص عبدالشکور بلوچ صوبای چیف سمیڈا، رفیع مینگل ایگریکلچر آفیسر، ریاض مینگل ترقی فانڈیشن، صلاح الدین ایف اے او، حفیظ بلوچ پروجیکٹ کورڈنیٹر اور اقبال بلوچ ماسٹر ٹرینر ای سی آی تھے۔

تقریب سے عبدالشکور بلوچ، رفیع مینگل،ریاض مینگل، حفیظ بلوچ، زوہیبہ بلوچ، اقبال بلوچ دیگر نے خطاب میں سمیڈا کے احسن اقدام کو سہراتے ہوئے کہاکہ دور حاضر میں گراسپ پروجیکٹ کے تحت مقامی زمینداروں اور لائیو اسٹاک سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زائد افراد کو آٹھ روزہ زرعی کاروباری ٹریننگ کے تواسعت سے جدید زرعی آلات، ٹیکنالوجی، ایکریکلچر و لائیو اسٹاک کے ویلیوچینزکے ساتھ ساتھ ٹریننگ کے شرکاہ کو انکی مہارتیں اور صلاحتیں اجاگر کرنا، مارکیٹنگ کے تصورات، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، مارکیٹنگ کے منصوبہ کے متعلق ٹریننگ دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں آٹھ روزہ ٹریننگ میں شریک شرکاہ نے جو ٹریننگ حاصل کیا ہے وہ حقیقی معنوں میں اپنانے کی کوشش کرینگے۔ تقریب کے آخر میں سمیڈا ٹیم کی جانب سے مہمانان، تربیت حاصل کردہ شرکاہ اور ٹرینر کو شیلڈ اور اسناد سے نوازا گیا۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں