اوکاڑہ ای لایبریری میں چار روزہ قرآنی خطاطی کی نمائش کا افتتاح کیا گیا

نمائش میں اوکاڑہ کے نامور آرٹسٹوں کے علاوہ فیصل آباد،جہلم اور ساہیوال کے مشہور آرٹسٹس نے اپنے فن پارے پیش کیے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 26 اگست 2019 14:16

اوکاڑہ ای لایبریری میں چار روزہ قرآنی خطاطی کی نمائش کا افتتاح کیا گیا
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی،ساجد علی) تفصیلات کے مطابق آج اوکاڑہ میں قرآنی خطاطی کی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ جس میں ضلع اوکاڑہ کے نامور آرٹسٹوں کے علاوہ فیصل آباد،جہلم اور ساہیوال کے مشہور آرٹسٹس نے حصہ لیا اور اپنے ہاتھوں سے بنائی پینٹنگ پیش کی۔نمائش میں سکولوں کے طلبا و طالبات کے علاوہ سول سوسائٹی کے لوگوں نے کثیر کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ محمد اصغر مغل نے80 ہزار سے زیادہ فن پارے بنائے اور بین الااقوامی خطاطی آرٹس نمائشوں میں صدارتی سرٹیفکیٹ کے علاوہ اعزازی سرٹیفکیٹ خصوصی آرٹ ایوارڈ، ٹیلنٹ ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ، مانچسٹر لندن نمائش سرٹیفکیٹ اور بیسٹ آرٹس ایوارڈ حاصل کئے۔ اس فن خطاطی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے محمد اصغر مغل کے شاگرد غلام مصطفی مغل نے کیلیگرافی آرٹس کو مزید آگے بڑھایا اور ایسے فن پارے پیش کئے جن کی کوئی مثال نہ ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں