حویلی لکھا میں انتخابات سے قبل ہی سیاسی درجہ حرارت گرم،سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

پیر 26 اکتوبر 2020 14:59

حویلی لکھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) حویلی لکھا میں انتخابات سے قبل ہی سیاسی درجہ حرارت گرم،سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پہ مسلم لیگ (ن )کے درینہ ساتھی منظور وٹو گروپ میں شامل جبکہ شاہ مقیم گروپ بھی متحرک،(ن) لیگ نے فی الحال چپ سادھ لی،دیوان املاک بھی اپنا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

حویلی لکھا میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آچکی ہے اور الیکشن سے قبل ہی الیکشن کا سماں بن چکا ہے مسلم لیگ نواز کے اندرون شہر نہایت سرگرم اور درینہ سپوٹر ایکس وائس چیئرمین سٹی محمد حنیف رحمانی نے اچانک سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو پینل میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے اور اپنے دوستوں کے ہمراہ منظور وٹو کے اعزاز میں کمیٹی گراو،ْنڈ میں ایک پُرہجوم جلسہ بھی کیا گیا دوسری جانب شاہ مقیم گروپ کو متحرک کرتے ہوئے سابق وزیرہائر ایجوکیشن سید رضاعلی گیلانی نے بھی حویلی لکھا میں اپنے سیاسی تعلقات کو استوار کرنا شروع کردیا ہے جبکہ رائے احمد حسن جندیکا اپنے دوستوں کے ہمراہ ق لیگ میں شامل ہوچکے ہیں زرائع کے مطابق اِس بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر مقامی معروف اور ایم سیاسی شخصیت دیوا ن املاک سابق سٹی چیئرمین سیاست سے دستبردار ہونے کا اپنا اعلان واپس لے سکتے ہیں ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں