قابضین سی58 کروڑ مالیت کی 26سو کنال زمین واگزار کروائی جا چکی ہے،اے سی اوکاڑہ

پیر 19 نومبر 2018 18:04

اوکاڑہ۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر حمزہ نوید نے کہا کہ اوکاڑہ میں ناجائز قابضین سے چھبیس سو کنال زمین واگزار کروائی جا چکی ہے، جسکی مالیت اٹھاون کروڑ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد کی قیادت محمد مظہررشید چودھری اور شہباز ساجد کر رہے تھے ، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ حمزہ نوید نے بتایا کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے جس کے تحت شہر کی معروف شاہراہ ایم اے جناح پر سات کروڑ مالیت کی پندرہ مرلہ زمین قابضین سے واگزار کروالی گئی ہے ، ا سسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر مریم خاںنے تجاوزات کے خاتمہ کی مہم کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ تجاوزات کے خاتمہ میں تمام محکمے اور افسران موثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کریں، انہوں نے کہا کہ ایم اے جناح روڈ پر مختلف مارکیٹوں کے سامنے قائم پختہ تھڑوں اور نالیاں خالی کروالی گئی ہیں جبکہ ریڑھیاں اور اسٹالزبھی اٹھوا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں