خدمت خلق جاری،25ویںآئی کیمپ میں1537مریضوں کا چیک اپ

5آنکھوں کے آپریشن کر کے لینز ڈالے گئے،ادویات کی بھی فراہمی

ہفتہ 24 فروری 2024 14:12

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2024ء)سوشل ویلفیئر سوسائٹی اور المصطفیٰ ٹرسٹ کے زیر اہتمام25واں فری آئی کیمپ میں1537مریضوں کا چیک اپ کیاگیا،254مریضوں کو آپریشن کے بعد لینز لگائے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع لاشاریاں میںگزشتہ روز سوشل ویلفیئر سوسائٹی اور المصطفیٰ ٹرسٹ کے زیر اہتمام 25ویں سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میںماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے قرب و جوار سے آنے والے 1537مریضوں کا فری چیک اپ کر کے شوگر اور بلڈ ٹیسٹ کرنے کے بعد مفت ادویات فراہم کیں جبکہ ماہر آئی سرجنز نے 254مریضوں کو فری آپریشن کے بعدآئی لینز لگائے جبکہ چیک اپ کے بعد 546مریضوں کونظر کی عینکیں اور ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر آنے والے مریضوں نے این این آئی سے گفتگو کے دوران کیمپ میں کیے گئے اقدامات کو سراہااور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیں دیں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں