اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق

پیر 29 اپریل 2024 19:32

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسحاق ڈار کو بطور ڈپٹی وزیراعظم مقرر ہونے پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسحاق ڈار ایک کہنہ مشق، زیرک سیاسی رہنما اور ماہر معاشیات ہیں، ان کی بطور نائب وزیراعظم تقرری نیک شکون ثابت ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں