آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائےگا، بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے سولر سسٹم لگائیں گے، مرحلہ وار 300 یونٹ فری بجلی دیں گے، وزیرخزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 اپریل 2024 18:47

آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 اپریل 2024ء) وزیرخزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے سولر سسٹم۔لگائے جائیں گے پہلے مرحلے پر 100یونٹ ، دوسرے مرحلے پر 200اور تیسرے مرحلے پر 300 یونٹ تک فری دئیے جائیں گے۔

کسانوں کے لیے 4 ارب روپے کا پیکج دیا جائے گا ۔لیبر یونین کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے ۔لوگوں کے روزگار بحال ہوں گے ۔ مہنگائی پر کنٹرول کو یقینی بنایا جائے گا۔خدمات کی نچلی سطح تک فراہمی کے لیے بلدیہ کا نیا نظام متعارف کروائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب و صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان نے آج ٹاؤن ہال میں لیبر ونگ میونسپل کارپوریشن لاہور کے زیر اہتمام لیبر کنوینشن سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام بالخصوص سرکاری ملازمین، مزدور اور مستحقین پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزارت اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد کابینہ کی تشکیل سے بھی پہلے رمضان نگہبان پیکج کا آغاز کیا اور 65 لاکھ گھرانوں کو بغیر کسی لائن میں لگوائے گھروں کی دہلیز پر راشن مہیا کیا۔

فی کلو آٹے کی قیمت میں 40 روپے تک کمی کی گئی۔ روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔ اعلان کردہ قیمتوں میں روٹی کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے بذات خود مارکیٹوں کے دورے کیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پچھلے دو اڑھائی ماہ میں پی ٹی آئی دور کے تمام منفی معاشی اشاریوں میں مثبت رجحان پیدا ہوا۔ ورلڈ بینک اور ایشن ڈویلپمنٹ بینک کی رپورٹس نے تصدیق کہ وفاق اور پنجاب میں مہنگائی کہ شرح میں 4 سے 5 فیصد تک کمی آ ئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں قرض نا لینے کادعوی کرنے والوں نے جتنا قرض لیا وہ پچھلے 70سال میں نہیں لیا گیا۔ ایک کڑوڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والوں نے کڑوڑوں لوگوں کو بیروزگار کیا۔ مسلم لیگ ن جب بھی قیادت میں آ ئی اس نے عوام کے مسائل حل کئے آ ئند ہ بھی عوام کے مسائل حل کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کنوینشن کے شرکاء کو بتایا کہ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز اسی جناح ہال سے بطور کونسلر کیا اور آج وہ اللہ کے فضل، عوامی خدمت اور اپنی قیادت کے اعتماد کی بدولت صوبائی وزیر کے عہدے پر ہیں۔ لیبر یونین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں