پنجاب پٹرولنگ ہائی وے پولیس کے زیر اہتمام شوٹنگ والی بال میچ کا انعقاد

جمعہ 17 نومبر 2023 21:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2023ء) پنجاب پٹرولنگ ہائی وے پولیس کی جانب سے شوٹنگ والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے ڈی ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس اوکاڑہ سجاد محمد خاں کے ہمراہ میچ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ شوٹنگ والی بال مقابلے میں پنجاب پولیس نے سندھ ایم کے بدین کلب کو 1-2سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

میچ کےاختتام پر مہمان خصوصی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس لاہور ریجن ایس پی فتح احمدنے پنجاب پولیس کو ونر ٹرافی جبکہ سندھ کو رنر اپ ٹرافی دی اور کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے۔پنجاب پولیس کے کپتان اشفاق احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ٹرافی دی گئی۔اس کے علاوہ مہمانان اعزاز کو بھی شیلڈز دی گئیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی اوکاڑہ سجاد احمد خاں ٹکا،صوبائی صدر والی بال فیڈریشن رانا قمر ،اے ایس آئی لیاقت علی،صدیق مغل،سلیم کمبوہ جرنلسٹ /صدر ماڈا محمد مظہر رشید چوہدری و دیگر بھی موجود تھے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں