جینا مرنا بی این پی عوامی کیساتھ ہے ،احسان فراموش نہیں ،محمد یاسین جوش

محسن پنجگورمیراسداللہ بلوچ کی علاقے کے لیے قربانیوں کو فراموش کرکے ان سے بے وفائی نہیں کرسکتا، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 23 فروری 2018 16:30

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی تسپ کے سنیئر بزرگ رکن محمد یاسین جوش نے کہا کہ میرا جینا مرنا بی این پی عوامی کے ساتھ ہے اور میں احسان فراموش نہیں کہ محسن پنجگورمیراسداللہ بلوچ کی علاقے کے لیے قربانیوں کو فراموش کرکے ان سے بے وفائی کروں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں آجکل ایک فشن بن چکا ہے کسی سے مصافحہ کرنے پر بھی اگلے روز شمولیت کی خبر چھپ جاتی ہے کہ پلان شخص نے اپنی جماعت چھوڑ کر دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ہے انہوں نے کہا کہ میں آج سے بی این پی عوامی میں نہیں ہوں میرا پارٹی کے ساتھ پرانا رشتہ ہے اور یہ رشتہ اس قدر گہرا اور مظبوط ہے کہ بڑے سے بڑا طوفان بھی میرے ارادوں کو کمزور کرکے پارٹی سے دور نہیں کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ میری بی این پی عوامی سے وابستگی سے کچھ لوگ خائف ہیں اور وہ مجھے متنازعہ بنانے کے لیے پرانے ملاقاتوں کی تصویروں کو فیس بک پر لوڈ کرکے منفی تاثر دے رہے ہیں کہ محمد یاسین جوش بی این پی عوامی سے الگ ہوئے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ میں نے پارٹی چھوڑا ہی نہیں تھا اور نہ ہی محسن پنجگور میراسداللہ بلوچ سے بے وفائی کرنے کا سوچ سکتا ہوں جن کی پوری زندگی پنجگور کے غیور عوام کی خوشحالی کے لیے سرف رہی انہوں نے کہا کہ مستقبل بی این پی عوامی کا ہے اور پنجگور کے عوام کا 85 فیصد اعتماد بی این پی عوامی کو حاصل ہے اگر شفاف الیکشن ہوئے تو تمام حریف جماعتوں کے امیدواروں کی ضمانتیں بھی ضبط ہوجائیں گی ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں