پنجگور،ہسپتال کالج یونیورسٹی و اہم اداروں کی صفائی کا سلسلہ شروع

منگل 9 فروری 2021 18:51

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2021ء) ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی محکمہ میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر شجاعت حسین ڈی ایچ او عابد بلوچ اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو ایم ایس سول ہسپتال چتکان انور عزیز پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر عارف بلوچ ودیگر نے سول ہسپتال پنجگور میں جھاڑو لگا کر ایک روزہ صفائی مہم کا آغاز کردیا ہسپتال کے مختلف حصوں میں جمع کچرے اور خود رو جھاڑیوں ودیگر کی صفائی کی گئی انہوں نے کہا ہے کہ ہسپتال کالج یونیورسٹی و اہم اداروں کی صفائی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر اہم اداروں کی صفائی کا عمل انتہائی ضروری ہے اس حوالیسے میونسپل کمیٹی کیسپروائیز چاکر محمد حسنی کو زمہ داری دی گئی ہے اور ہر ادارہ ان سے رابطے میں رہ کر اداروں کے اندار صفائی مہم جاری رکھیں انہوں نے ہسپتال کے دوسرے گیٹ کا بھی جائزہ لیا گیا انہوں نے کہا عنقریب ہسپتال کے دوسرے گیٹ کو کھول کر در پیش مسائل حل ہونگے انہوں ڈاکٹروں سے ملاقات کی گزشتہ روز رونما ہونے والے ڈاکٹر بگٹی کے گاڑی کے چوری کے حوالے سے ڈی پی او محمد حنیف بلوچ نے ڈاکٹرز کو یقین دلایا کہ ڈاکٹر انور بگٹی کی چوری شدہ گاڑی کی برآمدگی کے حوالے سے ہمارے چھاپے جاری ہیں اس حوالے سے جہاں گاڑی چوری ہوئی تھی وہاں کے ایس ایچ او کو ہٹا کر نئے ایس ایچ او تعینات کی گئی ہے جلد سراغ ملے گا انہوں نے کہا ہے ڈاکٹر ہو یا کوئی بھی شہری انکی جان ومال کی تحفظ پولیس کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کے درپیش تمام مسائل گر انکے ساتھ دوران ڈیوٹی کوئی شخص بدتمیزی کرے وہ پولیس کو اطلاع دیں انکے ساتھ قانونی کاروائی کریں گے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے قانونی توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جائے گی ڈپٹی کمشنر پنجگور و ڈی پی او نے سول ہسپتال کی سیکورٹی سخت کرنے کیلئے پولیس و لیویز کے ہلکار بھی تعینات کیا جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں