چھوٹے تیل بردار گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تکمیل کے مرحلے میں ہے ،حاجی محمد اکبر بلوچ

اب تک 4300 گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے امید ہے مرحلہ وار تمام گاڑیوں کو اسٹیکر اور ٹوکن مل جائینگے

منگل 2 نومبر 2021 17:16

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2021ء) پنجگور بارڈر کمیٹی کے ممبران حاجی محمد اکبر بلوچ،آغا شاہ حسین،حاجی لشکری،حاجی خلیل احمد دھانی، انیس احمد،قاضی عبدالواحد بلوچ،حاجی سعیداللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے تیل بردار گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تکمیل کے مرحلے میں ہے اب تک 4300 گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے امید یہی ہے کہ مرحلہ وار تمام گاڑیوں کو اسٹیکر اور ٹوکن مل جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایک ہزار گاڑیوں کو پہلے مرحلے اسٹیکر کرنے کی حامی بھر لی گئی ہے لیکن قوی امید ہے کہ رجسٹر شدہ تمام گاڑیوں کو اسٹیکر اور ٹوکن مل جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تیل کے ساتھ ساتھ اشیاء خورد نوش اور گیس سلنڈر لانے کی بھی اجازت دی جائے کیونکہ حالیہ کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اگر ہمسایہ ملک ایران سے اشیاء خورد نوش کی ترسیل کو مکمل طو پر روکا گیا تو لاکھوں غریب لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوں گے۔

(جاری ہے)

بے روزگاری کے باعث ہمارے نوجوان قرب میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ 24 اکتوبرسے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا تھا اور اس دوران ضلعی انتظامیہ،سیاسی اور سماجی تنظیموں سول سوسائٹی اور عوام نے بارڑر کمیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے جس پر ہم سب کا شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کورکمانڈر، آئی جی ایف سی،وزیر اعلی بلوچستان اور کمانڈنٹ پنجگور رائیفلز سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام رجسٹر شدہ گاڑیوں کو اسٹیکر اور ٹوکن فراہم کی جائے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں