پی ڈی ایم اے کی جانب سے قحط سالی سے متاثرہ علاقوں کیلئے 20 ٹرکوں پر مشتمل امدادی اشیاء پنجگور روانہ کردی گئی

منگل 8 جنوری 2019 23:30

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے ترجمان نے قحط سالی سے متاثرہ لوگوں کی امدادی اشیاء کی سیاسی بنیادوں پر تقسیم اور بی این پی عوامی کے یونٹوں میں باٹنے کی عمل کو متاثرہ لوگوں کی حق تلفی قرار دیتے ہوئے چیف سکیرٹری بلوچستان اور پی ڈی ایم اے کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ ترجمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے قحط سالی سے متاثرہ علاقوں کیلئے 20 ٹرکوں پر مشتمل امدادی اشیاء جن میں خیمے چاول چٹائی چائے پتی پلیٹ وغیرہ شامل تھے پنجگور روانہ کردیا گیا امدادی اشیاء پنجگور پہنچتے ہیں ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں بر سر اقتدار جماعت کے لوگوں کی ایماء پر امدادی سامان سرکاری مال خانوں سے نکال کر غائب کردیئے گئے ہیں اور اب قحط سالی سے متاثرہ لوگوں کی امدادی اشیاء متاثرین میں تقسیم کرنے کے بجائے برسر اقتدار جماعت کے یونٹوں میں تقسیم کرکے متاثرین کی حق تلفی کیا جارہاہے متاثرہ علاقوں کی سروے اور مستحقین کے بجائے منظور نظر لوگوں میں بانٹے جارہے ہیں جوکہ پنجگور کے متاثرین کو قبل قبول نہیں یے ترجمان نے کہا کہ قحط زدہ علاقوں کی امدادی سامان اور راشن کی تقسیم میں خردبرد کی خدشات پر بی این پی کے مقامی قیادت نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے متاثرین کی حق تلفی ناجائز تقسیم کے متعلق اگاہ کیا تھا مگر ڈپٹی کمشنر متاثرین اور عوام کی آواز سننے کے بجائے برسراقتدار جماعت کے مقامی قیادت کی گن مین کاکردار ادا کررہی ہے ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں متاثرین کی امدادی راشن اور خیمے گاڈیوں میں بھر کر برسراقتدار جماعت کے یونٹوں کے حوالے کیا جارہا ہے بی این پی عوام کی حقوق اور متاثریں کی حق تلفی برداشت نہیں کرتی ہے بی این پی چیف سکیرٹری بلوچستان پی ڈی ایم اے کے اعلی حکام اور کمشنر مکران سے کہا کہ وہ فوری طور قحط زدہ متاثرین کی راشن اور خیموں کی بندرہ بھانٹ کا نوٹس لیں بصورت دیگر بی این پی اپنے جمہوری حق احتجاج سے گریز نہیں کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں