کورونا کی روک تھام کے حوالے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں ،عبدالرزاق ساسولی

احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 28 جولائی 2021 23:12

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ تربت اور گوادر کے مقابلے میں پنجگور میں کروانا وائرس کی شرح کم ہے لیکن مختلف یونین کونسلز میں کروانا کے مریض سامنے آرہے ہیں۔

اس وقت ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے خصوصی تعاون سے ضلع بھر کے تمام یونین کونسلز میں کروانا کے مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام بیسک ہیلتھ ایونٹس کو الرٹ کر دئے گئے ہیں۔ جہاں بھی کروانا کے مریض زیادہ ہوں گے وہاں سمارٹ لاک ڈاون یا مکمل لاک ڈائون سے متعلق حتمی فیصلہ کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام ایسوپیز پر مکمل عمل کرکے سماجی فاصلہ کریں۔

ماسک کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تمام بی این یوز آر ایچ سی میں کروانا سے بچھا کیلئے ویکسین کی سہولت موجود ہے عوام ویکسینیش کے عمل میں بھرپور حصہ لیکر اپنے آپ کو محفوظ بنانے۔ ہر گھر کا سربراہ خود بھی ویکسین کرائیں اور اپنی فیملی کو بھی اس عمل کا حصہ بنائیں۔ علماء کرام سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگ آگاہی مہم میں حصہ لیکر اپنا قومی ذمہ داری پورا کرں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں مکمل لاک ڈاون آخری آپشن ہے لیکن اس سے عام غریب لوگ بلخصوص مزدور طبقہ مشکلات سے چار ہوں گے۔کورونا وائرس کی حالیہ صورت حال پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی گہری نظر ہے۔حالات کو دیکھ کر فیصلہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں