پنجگور: نامعلوم مسلح افراد کا گھر میں گھس کر فائرنگ ، باپ اپنے دو بیٹے سمیت جاںبحق

جمعرات 2 ستمبر 2021 20:22

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2021ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کا گھر میں گھس کر فائرنگ سے باپ اپنے دو بیٹے سمیت جان بحق ہوئے پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود میں یہ واقع اس وقت پیش آیا جب حاجی موسی نام شخص اپنے بیٹوں سمیت گھر کے برآمدے صحن میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد گھر کے چار دیواری میں گھس کر ان پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حاجی موسی اپنے دو جوان سال سفیر موسی اور قدیر موسی کے ساتھ موقع پر جان بحق ہوئے جن کی نعشیں وشبود پولیس نے سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا واضح رہے سفیر موسی قدیر موسی این جی او میں کام کررہے ہیں اور قوم پرست نیشنل پارٹی کے کارکن بھی ہیں تاحال واقع کے محرکات سامنے نہیں آئے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں