صحت کے شعبے میں کسی بھی قسم کے مثبت کام میں ہم ہسپتال کے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، رحمدل بلوچ

جمعہ 22 مارچ 2024 22:57

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ کی قیادت میں ایک وفد نے جن میں ڈپٹی میئر پنجگور حاجی عبدالباقی بلوچ، سابق ضلعی صدر نثار احمد کاشانی، سابقہ تحصیلدار حاجی بشیر احمد، چیئرمین وشبود ایڈوکٹ نور احمد، سینئر رہنما عطا مہر، حاجی ناصر بلوچ، وائس چیئر مین وشبود ذاکر حسین، ایڈوکیٹ سہیل احمد کاشانی، عادل بلوچ و دیگر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹر یاسر طاہر بلوچ کے آفس میںان سے ملاقات کی۔

ڈی ایچ او پنجگور ڈاکٹر یاسر بلوچ نے وفد کو صحت کے مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا اور حالیہ مسائل سے بھی بریف کیا بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون واجہ میر اسداللہ بلوچ نے پنجگور میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے ہر علاقے میں آر ایچ سی ہسپتال اور بی ایچ یو ہسپتال اور خدابادان میں ففٹی بیڈڈ ہسپتال قائم کیے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کے گھروں میں ابتدائی طبعی امداد مل سکے ان میں سے کچھ ہسپتال فعال ہیں اور کئی اب مکمل تیار ہوچکے ہیں مگر اس کے علاوہ صحت کے شعبے میں مزید کام کی ضرورت ہے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر واجہ میر اسداللہ بلوچ کا وڑن بھی پنجگور کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں خودمختار بنانا ہے اس لئے صحت کے شعبے میں کسی بھی قسم کے مثبت کام میں ہم ہسپتال کے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

(جاری ہے)

بی این پی عوامی کے وفد نے آخر میں ڈی ایچ او پنجگور کے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری و کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پنجگور کے تمام یونین کونسلوں کے ہیلتھ سیکٹرز ڈاکٹر یاسر طاہر بلوچ کے کوششوں سے مزید فعال کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں