)پنجگور کے مخدوش صورتحال اور موبائل فون نیٹ ورک کی بندش ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اووربلنگ کے خلاف آل پارٹیز کا اجلاس

اتوار 21 اپریل 2024 21:05

غ*پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) پنجگور کے بگڑتے ہوئے امن وامان کی مخدوش صورتحال روزانہ نوجوانوں اور عام معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ قتل چوری ڈاکہ زنی کے مسلسل وارداتوں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور اور بلنگ سمیت بلاجواز پنجگور میں موبائل فون نیٹ ڈیٹا سروس کی بندش کے خلاف آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پر مشتمل سیاسی جماعتوں انجمن تاجران سول سوسائٹی کا اجلاس زیر صدارت آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علاولدین ایڈوکیٹ مرکزی جامع مسجد میں منعقد ہوا اجلاس میں امن وامان قتل غارتگری نیٹ سروس کی بندش بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بندش کے خلاف بروز منگل 23 اپریل کو مکمل شٹر ڈوان ہڑتال کا اعلان کردیا گیا اجلاس میں وائس چیئرمین پیپلز پارٹی کے مکران ڈویژن کے جنرل سکیرٹری اغاء شاہ حسین بلوچ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر سابق چیئرمین آل پارٹیز حافظ محمد اعظم بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ الطاف حسین بلوچ پنجگور سول سوسائٹی کے کنوینئر حاجی افتخار بلوچ ظہور احمد زیبی بی این پی کے ضلعی جنرل سکیرٹری عبدالقدیر بلوچ حق دو تحریک کے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد بلوچ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ بلوچ انجمن تاجران کے نائب صدر لعل دوست شعیب بلوچ کے علاؤہ دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علاولدین ایڈوکیٹ وائس چیئرمین اغاء شاہ حسین بلوچ حافظ محمد اعظم بلوچ نے صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جہاں معصوم لوگوں کے قتل چوری ڈاکہ زنی نہیں ہوتا ہے پنجگور کو قاتلوں چوروں ڈاکوؤں اور ٹارگٹ کلنگ کے ہاتھوں چھوڈ دیا گیا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مسلح اسلح بردار دن دھاڈے بندوق اٹھاکر وارداتیں کرکے نامعلوم ہو جاتے ہیں ان کو روکھنے اور منع کرنا والا کوئی نہیں ہے انتظامیہ پولیس مکمل طور پر پنجگور کے امن کو بحال کرنے میں ناکام ہوگیا ہے ریاستی رٹ کا نام نشان دیکھائی نہیں دیتا ہے پنجگور کے عوام نے روزانہ جنازے پڑھانے لاش اٹھانے سے اب تھک چکے ہیں پنجگور کے عوام اب مزید لاش اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے ہے پنجگور پولیس اور انتظامیہ کے سامنے معصوم لوگوں کی قتل سستا ہوچکا ہے اسلیئے انہوں نے خاموشی اختیار کیا ہوا ہے پنجگور انتظامیہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کو باور کرائے کہ وہ امن وامان کو بحال اور عوام کو تحفظ فراہم کرسکتے ہیں تو ٹھیک ہے وگرنہ پنجگور انتظامیہ اور پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ہاتھ اٹھا کر عوام سے معافی مانگ لیں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور پنجگور کے عوام اپنا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں آل پارٹیز پنجگور کے عوام کو لاورث اور تہنا نہیں چھوڑے گی نہ ہی پنجگور کے عوام لاوراث ہیں دریں اثناء آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے پنجگور میں بجلی طویل ترین لوڈشیڈنگ اور اور بلنگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کیسکو پنجگور کے ایس ڈی او عوام کو بجلی سہولت فراہم کرنے میں ناکام اور زیادتیوں پر اتار آیا ہے پنجگور کے عوام کو بلاجواز اور بغیر بجلی کے کروڑوں روپے کا مقروض بنا کر اور بلنگ کے زریعے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کررہا ہیآل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی فوری طور پر ایس ڈی او وپڈا کی باعزت تبادلے کا مطالبہ کرتا ہیاسکے علاؤہ پنجگور واحد ضلع ہے جو گزشتہ کہی سالوں سے نیٹ سروس بند ہے جو انسانی حقوق اور عوام کو جدید سہولت کاروبار تعلیم سے دور رکھنے کی سازش ہے لہزا آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور نیٹ سروس کو فوری اور جلد بحال کر نے کا مطالبہ کرتا ہے اسلیئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجگور امن کی بگھڑتی صورتحال نیٹ سروس کی بندش اور واپڈا کی زیادتیوں کے خلاف بروز منگل 23 اپریل کو پنجگور بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتی ہے تاجر برادری سے گزارش ہے کہ 23 اپریل بروز منگل اپنے کاروبار اور مارکیٹ کو بند کرکے اپنی بہتر مستقبل امن وامان اور اپنی تحفظ کیلئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا ساتھ دیں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے بعد اگر پنجگور پولیس اور انتظامیہ حرکت میں نہیں ائی نیٹ سروس بحال نہیں ہو واپڈا نے اپنی زیادتیوں کو بند نہیں کیا تو آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی بھر پور تحریک چلاکر ڈپٹی کمشنر دیگر اداروں کے کے سامنے دھرنا دے گی تاوقتیں یہ دھرنا جاری رہے گی جب تک پنجگور کا امن وامان نیٹ سروس بحال نہیں ہوگا اور پنجگور کے عوام سکھ کا سانس نہیں لے گے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں