پنجگور میں بدامنی کے خلاف آل پارٹیز وانجمن تاجران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال

منگل 23 اپریل 2024 21:05

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بدامنی کے خلاف آل پارٹیز وانجمن تاجران کی کال پر ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس میں تمام دکانیں کاروباری مراکز تجارتی و مالیاتی ادارے بینک و دیگر شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے کاروبار بند رہے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے شہر بھر کا ٹریفک معمول سے کم رہی ہے آل پارٹیز نے گزشتہ روز موقف اپنایا تھا کہ اگر متعلقہ امن و امان قائم کرنے والے اداروں نے پنجگور کے بدامنی پر اپنا قانونی و آئینی کردار ادا نہیں کیا تو سخت ترین قدم اُٹھانے پر مجبور ہونگے واضح رہے آل پارٹیز نے پنجگور میں ایک ماہ کے دوران نیم درجن معصوم لوگوں کے قتل درجنوں چوری ڈکیتی کے تواتر سے رونما ہونے والے وارداتوں کے پیشِ نظر اپنے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے یہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں لاقانونیت کا راج لوگوں کو لوٹنا قتل کرنا منافع بخش کاروبار بن چکا جس میں ضلعی انتظامیہ بشمول ڈپٹی کمشنر ڈی پی او کہیں نظر نہیں آتا ہے جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھی قاتل چور نامعلوم ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف شہریوں کا کاروبار اسکول بھی آئے روز بدامنی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں بچے بچیاں سکول جانے سے گھبرا گئے دوسری جانب پنجگور میں تھری جی فور جی کو بلا جواز نام نہاد سیکورٹی ریزن کے نام بند کرکے لوگوں کو کاروبار تعلیم کی حصول و دیگر سماجی رابطوں سے کٹ کردیا گیا دیگر صوبوں میں صرف ایک ایپ کی بندش انسانی حقوق کی پائمالی ہے لیکن پنجگور میں پورے نظام کو بند کرنا کس انسانی حقوق کے زمرے میں آتا ہے انہوں نے واضح کیا تھا کہ اگر اداروں نے ان حل طلب مسائل کو حل شہریوں کی جان و مال کو تحفظ نہیں دیا تو آئندہ سخت ترین قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں