(ن)لیگ کا پنجگور میں امن وامان کی صورتحال پر اظہار تشویش

ضلعی انتظامیہ پولیس عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بناکر شہریوں میں جاری بے چینی دور کرائے، اشر ف سا گر

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:01

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پا کستان مسلم لیگ (ن )مکران کے سابق ڈویڑنل صدر اشرف ساگر نے کہا ہے کہ پا کستان مسلم لیگ( ن) کو پنجگور میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش ہے ضلعی انتظامیہ پولیس عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بناکر شہریوں میں جاری بے چینی دور کرائیں انہوں نے کہا کہ ذاکر ظہور ایک نوجوان اچھے انسان اور ساتھ میں سرکاری ملازم تھے مسلم لیگ ن ذاکر ظہور کے قتل سمیت دیگر واقعات کی پرزور مزمت کرتی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ فیملی کے ساتھ ہے پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس واقعہ کی باریک بینی سے تحقیقات کرکے اس افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کا کھوج لگاکر انکو قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کریں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہر وقت شہر کے حالات پر ذمہ داروں کو جھنجوڑا ہے مگر بدقسمتی سے وہ اس مسلے پر سنجیدہ نہیں ہیں نوجوان بے دردی سے قتل ہورہے ہیں گاڑی موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ایسا محسوس ہوتا کہ یہاں کوئی قائدہ قانون نہیں ہے جرائم پیشہ افراد جب اور جس جگہ چائیں باآسانی واردات کرکے نکل جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں اب حالات ناقابل برداشت ہوچکے ہیں ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں