پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:17

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) بلوچستان کہ ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ذاکر علی ولد ظہور احمد جان بحق ہوئے مقتول لیویز فورس کا ملازم ڈپٹی کمشنر پنجگور کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے پولیس ذرائع کے مطابق ذاکر علی اپنے گاڑی پر سوار ہو کر گھر جا رہے تھے کہ راستے پر گلوبل پبلک سکول چتکان کے مقام پر نامعلوم صرف ماڈل گاڑی سواروں نے انہیں روک کر اغوا کرنے کی کوشش کی جن کی مزاحمت پر مسلح گاڑی سواروں نے ان پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا جنہیں 6گولیاں جسم کے مختلف حصوں میں لگے پولیس ذرائع کے مطابق مقتول لیویز فورس کا ہلکار ڈپٹی کمشنر پنجگور کا ڈرائیور تھا ، لاش کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا تاہم سردست قتل کے محرکات سامنے نہیں آئے مزید تفتیش جاری ہے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں