پنجگور میں چار دن گزر نے کے باوجود انٹر نیٹ سسٹم بحال نہ ہوسکی

جمعہ 24 فروری 2017 20:43

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چار دن گزر گئے انٹر نیٹ سسٹم بحال نہ ہوسکی صارفین کی لاکھوں کے پیکج مفت میں چل جاری ہے ،ہیلپ لائن و ضلعی نمائندہ صارفین کے شکایت اور مسلے کے حل کرنے حوالے سے گریزان ہیں ،تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گزشتہ چار دن سے انٹر نیٹ ای وی او تھری جی موبائل نیٹ بحال نہیں ہوسکی صارفین نے ملکی وغیر ملکی سوشل رابطو ں کیلئے ہزاروں کا پیکچ اکٹیویٹ کیا جو گزشتہ چار دنوں سے لائن آوٹ ہیں شہر بھر کے لاکھوں کے صارفین کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے متعلقہ ادارے کے ہیلپ لائن 1218\1236اور ضلعی نمائندہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں گریزان اور فون آف کی ہوئی ہے انٹر نیٹ کی بندیش کی وجہ سے صحافیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے انہوںنے مطالبہ کیا ہے متعلقہ ادارہ ہمارے پیکج کے معیاد کوبڑھائے یاکہ بیلنس واپس کرئے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں