صوبائی ا اسمبلی نے خیبر پختونخوا ریگولیشن آف لیڈی ہیلتھ ورکرز بل 2014 بل اور خیبر پختونخوا احتساب بل 2014کی منظوری دیدی

منگل 24 جون 2014 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) صوبائی ا اسمبلی نے خیبر پختونخوا ریگولیشن آف لیڈی ہیلتھ ورکرز بل 2014 بل اور خیبر پختونخوا احتساب بل 2014کی منظوری دیدی منگل کے روز جب صوبائی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو ا تو صوبائی وزیر صحت شہر ام ترکئی نے خیبر پختونخوا لیڈی ہیلتھ ورکرز بل ایوان میں پیش کر نیکی تحریک پیش کی جس کو ایوان نے اتفاق رائے سے منظورکر لیا اس کے بعدوزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف نے خیبر پختونخوا احتساب بل زیر غور لانے اور پاس کر نے کی تحریک پیش کی اس کوبھی ایوان نے منظورکر لیا صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جس میں ملک بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکر ز کو مستقل کرنے کے احکامات جاری ہیں 2014 ایکٹ کو پاس کر کے قانونی شکل دیدی ہے جس کے بعدیکم جولائی2012 ء بھر تی ہو نے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اس قانون کے پاس ہو نے کے بعد مستقل تصور کیا جائے گاجبکہ احتساب کا صوبائی قانون بھی پاس ہو نے کے بعد لاگو کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں