محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی مسلمانان عالم کے دل و دماغ میں حضرت سیدنا امام حسینؒ کی عظیم قربانی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے، ڈپٹی کمشنر قصور

جمعہ 29 ستمبر 2017 16:22

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سارہ عمرنے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی مسلمانان عالم کے دل و دماغ میں سید الشہداء حضرت سیدنا امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں اور شہادتوں کی یاد تازہ ہوجاتی ہے جلوس کے روٹس اور امام بارہ گاہو ں کے انتظامات میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی جائے گی یہ نواسہٴ رسول کی شہادت کا مہینہ ہے جسے اسلام میں ایک منفرد اور اعلیٰ مقام حاصل ہے اس ماہ محرم میں امن و امان ، بھائی چارگی، مذہبی ہم آہنگی، رواداری ، صبر و برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کرکے اپنا فرض ادا کیا جائے اور اپنے ادھر گرد نظر رکھی جائے مشکو ک سر گر میو ں پر فوری انتظامیہ اور پو لیس کو اطلاع دی جائے تاکہ کو ئی ناگو شگوار سانحہ پیش نہ آسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہ محرم الحرام کے حوالے سے رو ٹس پتو کی اور حبیب آباد میںچیکنگ کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر میڈ م انعم زید، صدر عمران چو دھری ،خالد لطیف گھمن ،نو ید شیخ ،عبید اللہ ،ند یم اکرم ،مقبو ل بھٹی ،مون شاہ ،شیخ افتخار حسین اور دیگر بھی مو جود تھے سارہ عمرنے مذ یدکہا کہ انتظامیہ نے ہمیشہ ہر موقع پر قیام امن کیلئے خدمات پیش کی ہیں امن و امان کا قیام لازمی اور ضروری ہے حکومت ضلع انتظامیہ اور پولیس نیشنل ایکشن پلان کے تحت امن و امان کے قیام کیلئے جو کوششیں کررہی ہے عوام ان میں ادارو ں سے تعاون کر تے ہو ئے انفارمیشن دیں رو ٹس اور امام بار گاہو ں کے وزٹ کے بعد انہو ں نے ہدا یات جاری کیں کہ روشنی اور صفائی ستھرائی پر خصو صی تو جہ دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں