تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ سے پچاس سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

بدھ 16 جون 2021 12:09

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ سے پچاس سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد پتوکی ملتان روڈ پر واقع الائیڈ سکول کے سامنے ایک پچاس سالہ نامعلوم شخص کی نعش صبح سے پڑی ہوئی تھی علاقہ کے لوگوں کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچی ریسکیو نے نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انتظامیہ نے نعش کو دفنانے سے انکار کردیا تھا اعلی حکام کے نوٹس پر قریبی قبرستان میں دفن کردیا گیا

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں