11 روز قبل گھر سے لاپتہ ہونے والا بچہ لاہور داتا دربار سے مل گیا

جمعہ 18 جون 2021 16:06

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) 11 روز قبل گھر سے لاپتہ ہونے والا بچہ لاہور داتا دربار سے مل گیا‘ ڈی پی او قصور عمران کشور کی پولیس ٹیم کو شاباش قصور پولیس کی بچھڑے بچوں کو ان کے والدین سے ملانے کی روایت برقرار نواحی علاقے جمشیر کلاں چوکی شام کوٹ تھانہ کنگن پور پولیس نے چودہ سالہ زہنی معزور بچے سلمان ولد اصغر قوم جاٹ جو مؤرخہ 10 جون کو صبح گھر سے نکلا مگر واپس نہ آنے پر اس کے والد کی طرف سے دی گئی درخواست پر مقدمہ نمبری 228/21 بجرم 363 ت پ درج کر لیا پولیس کی انتھک محنت اور لگا تار کوششوں سے آج داتا دربار لاہور سے ڈھونڈ کر اسے والد کے حوالے کر دیا جبکہ ایک مشکوک کو بھی حراست میں لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

والدین نے پولیس تھانہ کنگن پور کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ اچھی کارکردگی پر ڈی پی او قصور عمران کشور نے پولیس ٹیم کو شاباش دی -

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں