پتوکی ‘ جمبر کلاں میں شادی شدہ خاتون سے اوباش درندہ صفت شخص کی گھر میں گھس کر زیادتی ‘ مقدمہ درج

منگل 21 ستمبر 2021 11:57

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) جمبر کلاں میں شادی شدہ خاتون سے اوباش درندہ صفت شخص کی گھر میں گھس کر زیادتی پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تحصیل پتوکی کے علاقہ جمبرکلاں گلشن کالونی کی رہائشی ریحانہ مسیح کا شوہر اور بچے گھر پر موجود نہ تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ملزم عامر مسیح اپنے ایک کس نامعلوم ساتھی کے ہمراہ رات کے وقت ریحانہ مسیح کے گھر گھس گیااورملزم عامر مسیح اسلحہ کے زور پر تقریبا دو گھنٹے وقفہ وقفہ سے زیادتی کرتا رہا جبکہ عامر کا ساتھی پہرا دیتا رہا تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے ملزم عامر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور واقع کی تحقیقات شروع کردی ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں