پتوکی ‘ خریداری کرنے آئی لڑکی کا دوکاندار کو اپنا نمبر دینے سے انکار ‘ دوکاندار کا لڑکی پر تشدد‘مقدمہ درج

منگل 21 ستمبر 2021 11:57

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) خریداری کرنے آئی لڑکی کا دوکاندار کو اپنا نمبر دینے سے انکار دوکاندار کا لڑکی پر تشدد پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا پتوکی کے علاقہ دینا ناتھ کوٹ اشرف کی رہائشی شانزا پروین پھولنگر بازار کپڑے خریدنے آئی تھی جو فہد نامی دوکاندار کے پاس گئی اور کپڑا دیکھا اور کپڑاکے ریٹ پر بحث ہوگئیدوکاندار نے کپڑے کی قیمت8000, روپے بتائی تو سائلہ نے قیمت 6000 روپے لگائی جس پر دوکاندار نے سائلہ سے کہا کپڑا بھی لے جائو اور مجھے اپنا نمبر دو اور میری دوست بن جائو جس پر سائلہ غم و غصہ ہوئی تو دوکاندار نے اپنی ساتھی کے ہمراہ سائلہ پر تھپڑ برسائے اور برہنہ کردیااسی دوران سائلہ کے پاس موجود رقم 6500 بھی وہیں گر گئی تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے ملزمان فہد، فہمید کیخلاف شانزا پروین کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں