پتوکی،سستے رمضان بازاروں شہریوں کی تعداد کم پڑ گئی

جمعرات 14 اپریل 2022 16:01

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2022ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں تحصیل پتوکی میں قائم سستا رمضان بازاروں میں چینی اور آٹا وافر مقدار میں موجود شہریوں کی سستے رمضان بازاروں تعداد کم پڑ گئی تحصیل پتوکی کے علاقوں میں قائم سستے رمضان بازاروں میں حبیب آباد پتوکی پھول نگر میں چینی اور آٹا سستے نرخوں پر موجود ہے جبکہ رمضان بازار میں دیگر اشیا بھی سستے داموں و فروخت ہو رہی ہیں جو کہ معیاری ہیں شہریوں نے کمشنر انتظامیہ کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور کا کہنا ہے کہ ڈی سی قصور کے احکامات کی روشنی میں رمضان بازاروں کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے رمضان بازاروں میں شہریوں کی جانب سے کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے اگر کبھی بھی کسی بھی وقت کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو فورا کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں