صحت کارڈ ہم جیسے غریبوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوا ہے‘مریضوں کا اظہار خیال

پیر 18 اپریل 2022 14:00

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2022ء) نجی ہسپتال نے صحت انصاف کارڈ پر چار سو سے زائد لوگوں کے مختلف آپریشن کئے شہریوں نے ہسپتال انتظامیہ اور عمران خان کو دعائوں سے نوازا تحصیل پتوکی میں واقع گلشن سبھان کالونی میں قائم امانت سرجیکل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ صحت انصاف کارڈ پر چار سو زائد ہسپتال آنے والے مریضوں کے مختلف آپریشن کئے صحت انصاف کارڈ پر علاج کروانے والے مریضوں نے کہا کہ صحت کارڈ ہم جیسے غریبوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوا ہے جس سے ہماری ہزاروں ،لاکھوں روپے کی بچت ہوئے ہے صحت کارڈ کی وجہ سے ہمیں مفت علاج میسر آیا ہے ہسپتال کے چیف ایڈمنستریشن ڈاکتر شفیق جلال چہودری نے کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کے مختلف آپریشن تسلی بخش اور کامیاب کئے گئے ہیں۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں