ملک میں خانہ جنگی کی صورت حال نہ پیدا کی جائے ملک پاکستان کے دشمن پاکستان میں امن نہیںچاہتے‘محمد نوید بھٹی

جمعرات 26 مئی 2022 12:03

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) امن لیبر ایسوسی ایشن پتوکی کے صدر محمد نوید بھٹی نے موجودہ ملکی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام سب مسلمان اور محب وطن پاکستانی شہری ہیں خدارا آپس میں لڑائی جھگڑا اور ملک میں جاری جلائو گھرائو بند کیا جائے لڑائی جھگڑے میںاگر پولیس اور سیاسی ورکر جاںبحق ہوئے تو نقصان تو پاکستانی قوم کا ہوگااور لڑائی جھگڑوں میںمائوں بہنوں بیٹیوں بھائیوں کی چراغ گل ہوجائیں گئے ملک میں خانہ جنگی کی صورت حال نہ پیدا کی جائے ملک پاکستان کے دشمن پاکستان میں امن نہیںچاہتے ہم سب مسلمان اور پاکستانی ہیں ہمیں ملک پاکستان کی ترقی کیلئے ملکر آگے بڑھنا ہوگا اور سیاسی حل مل بیٹھ کر نکالا جائے تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر کھڑی ہوکر ملکی ترقی کے بارے سوچیں اور ملک پاکستان کو انتشار کی سیاست سے باہر نکالیں غیر ملکی مداخلت کے آگے ڈت کر تمام سیاسی جماعتیں مقابلہ کریںاور ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن اور ملک پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں