ضلع کونسل قصور تاجروں کی نمائش میں شرکت اور فاسٹ ویزا پراسیسنگ کے لیے ایک ون ونڈو آپریشن کا آغاز کرے گی ‘رانا سکندر حیات

بدھ 26 ستمبر 2018 15:10

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) ضلعی چئیرمین قصور رانا سکندر حیات کی صدارت میں پاک پولینڈ بزنس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس. اجلاس کا مقصد پولینڈ میں منعقد ہونے والی Pakistan Expo نمائش کے انعقاد کے لیے بزنس کمیونٹی کے ساتھ تربیتی نشست کرنا اور قصور کی نمایاں پیداواری اشیاء کی نمائش میں شرکت کو یقینی بنانا تھا‘ اس موقع پر چمڑے، آلو، مکئی، ہلدی اور دیگر صنعتوں سے تعلق رکھنے والے تاجر موجود تھے جنہیں نمائش میں شرکت کا طریقہ کار سمجھایا گیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر ہیڈ آف سوشل سیکٹر شکیل احمد بھی موجود تھے جنہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ ضلع کونسل قصور تاجروں کی نمائش میں شرکت اور فاسٹ ویزا پراسیسنگ کے لیے ایک ون ونڈو آپریشن کا آغاز کرے گی تاکہ تاجروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑی. میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع چئیرمین قصور رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پراگریسو قصور کے خواب کی تکمیل کا ایک حصہ قصور کی بطور ٹاپ ایکسپورٹ ڈسٹرکٹ پوری دنیا میں پہچان کروانا ہی. اس سال چاول کی ایکسپورٹ میں قصور نمبر 1 رہا ہی. انشاء اللہ ہم دوسری مصنوعات میں بھی قصور کو نمبر 1 پر لانے کے لیے پرعزم ہیں-

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں