سانحہ چونیاں کے بعد تھانہ کنگن پور کی حدود شامکوٹ سے دو بچے مبینہ اغواء قصور پولیس نے دونوں بچوں کی گمشدگی کا اشتہار جاری کردیا

جمعرات 26 ستمبر 2019 14:45

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2019ء) سانحہ چونیاں کے بعد تھانہ کنگن پور کی حدود شامکوٹ سے دو بچے مبینہ اغواء قصور پولیس نے دونوں بچوں کی گمشدگی کا اشتہار جاری کردیااور اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ کنگن پور کی پولیس چوکی شامکوٹ کے رہائشی چودہ سالہ عدنان اور تیرہ سالہ اسامہ دونوں بچے گزشتہ روز صبح سات بجے گھر سے سکول کے لئے گئے لیکن سکول نا پہنچ سکے جبکہ دونوں بچے نویں کلاس کے طالب علم ہیں بچوں کے والدین کی درخواست پر پولیس نے اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا جبکہ قصور پولیس نے اغوا ہونے والے دونوں بچوں کی گمشدگی کا اشتہار بھی جاری کردیا ہے

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں