پتو کی: اسپائرکالج میں زیر تعلیم سیکنڈ ائیر کی طلبہ فضیلت شہزاد کو تین افراد نے اغوا کر لیا،مرکزی ملزم گرفتار

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:56

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) اسپائرکالج پتوکی میں زیر تعلیم سیکنڈ ائیر کی طلبہ فضیلت شہزاد کو تین افراد نے اغوا کر لیا۔

(جاری ہے)

مرکزی ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی میں ملازمہ زینب شہزاد کی بیٹی فضیلت شہزاد جو کہ اسپائر کالج پتوکی میں سیکنڈ ائر کی طلبہ ہے چھٹی کے بعد گھر گئی اور اکیڈمی پڑھنے کیلئے جارہی تھی کہ کار سوار تین ملزمان شعیب عرف شعیبی محمد بلال نے اپنے تیسرے ساتھی کے ساتھ ملکر زبردستی اغوا کر لیا اور کار میں بٹھا کر لے گئے لڑکی کی والدہ نے صورتحال کا علم ہونے پر تھانہ سٹی پتوکی کو تحریری درخواست دی سٹی پولیس پتوکی نے طلبہ کو اغوا کرنیو الے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم شعیب عرف شعیبی کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مقدمہ کی مدعی زینب شہزاد کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میری بیٹی کو زنا کی نیت سے اغوا کیا ہے مجھے خدشہ ہے کہ وہ میری بیٹی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں لہذا میری بیٹی کو برآمد کروایا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں