پتوکی ،نوجوان نے معمولی تلخ کلامی پر دوسرے نوجوان کو فائر مار کر قتل کردیا ، بعد ازاں خود کشی کر لی

جمعرات 1 جون 2023 22:10

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2023ء) پتوکی میںنوجوان نے معمولی تلخ کلامی پر دوسرے نوجوان کو فائر مار کر قتل کردیا ، بعد ازاں خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق دونوں نوجوان عبداللہ اور نعمان مزدور تھے جو تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ ھلہ روڈ رشید کالونی میں عینکوں کے کور بنانے والے کارخانے میں کام کرتے تھے کار خانے میں دونوں مزدوروں کے درمیان معمولی بات پرتلخ کلامی ہوئی جس پرعبداللہ نے طیش میں آ کر نعمان کو فائر مارکر قتل کر دیا اور عبداللہ نے خودکو فائر مارکرخودکشی کر لی دونوں مزدور موقع پر جاںبحق ہوگئے کرائم سین ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جاںبحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق تحصیل پتوکی سے پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق واقع کی شفاف تحقیقات جاری ہے ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں