پتوکی نواحی گائوں کا بجلی ٹرانسفارمر2دن سے جل کر خراب علاقہ مکین پریشان گھروں و مساجد میں پانی ختم

اتوار 28 اپریل 2024 14:15

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پتوکی نواحی گائوں کا بجلی ٹرانسفارمر2دن سے جل کر خراب علاقہ مکین پریشان گھروں و مساجد میں پانی ختم لیسکو ملازمین افسران ٹال مٹول سے کام لینے لگے علاقہ مکینوںکی اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔

(جاری ہے)

تحصیل پتوکی کے نواحی گائوں بھونیکی کابجلی کا ٹرانسفارمر 2 دن سے جل کر خراب ہوکر رہ گیا لیسکو ہلہ ڈویژن کے افسران ،ملازمین ،لائن مین اطلاع ملنے کے باوجود ٹال مٹول سے کام لینے لگے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گھروں ،مساجدمیں پانی ختم ہوچکا ہے اورگرمی سے برا حال تاحال ہے علاقہ مکینوں نے گزشتہ رات بھی لیسکو ہلہ ڈویژن کے افسران،ملازمین کے ناروا سلوک پر احتجاج کیا تھا علاقہ مکینوں نے چیف لیسکو لاہور ،وفاقی وزیر پانی ،بجلی سے نوٹس لیکر بجلی بحال کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں